ایمن کو چوٹیں آئیں اور ہم ۔۔ گھر میں ہونے والے خوفناک حادثے میں کیا کچھ نقصان ہوا اور گھر والے کس حال میں ہیں؟ مُنیب بٹ نے سب کچھ بتا دیا

ہماری ویب  |  Feb 21, 2023

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں اتوار کے دن سلینڈر دھماکہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا گھر جزوی طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے ہر کسی کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور نہ یہ بتایا جا رہا تھا کہ دونوں اداکار ٹھیک ہیں یا ان کو کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے، دیواریں بھی ٹوٹ گئیں ہیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مگر اب منیب بٹ کا بیان سامنے آیا ہے کہ اتوار کے دن ہمارے گھر میں سلینڈر دھماکہ ہوگیا تھا جس سے ایمن کو معمولی چوٹیں آئیں اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوگئیں لیکن اللہ نے رحم کیا، دونوں اب بہتر ہیں۔ گھر کا جزوی حصہ تباہ ہوگیا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میں اور میرے گھر والے ان تمام مداحوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے لیے پریشان ہوئے اور ہمیں دعائیں دے رہے ہیں۔ اس سب کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا لیکن زندگی میں اپنے پیاروں کی صحت اور زندگی کتنی عظیم ہے یہ بات اب سمجھ آگئی ہے۔ آپ سب کا شکریہ ۔ ایسے حادثات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More