بہنوئی احسن اکثر مجھ میں اور اپنی بیوی میں فرق ۔۔ اداکارہ ایمن خان نے بہن منال کے شوہر کے بارے میں کیا بڑا انکشاف کر دیا؟ انٹرویو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 21, 2023

دنیا بھر میں مسلمان اداکار ہوں یا پھر عام لوگ دونوں کی زندگی میں ہی نکاح بہت اہمیت رکھتا ہے اور پھر شادی ہو جانے کے بعد تو میاں بیوی ایک دوسرے کی عادت و اطوار ،کھانے پینے میں پسند ناپسند سب چیزوں سے واقف ہو جاتے ہیں پر کیا کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ شوہر اپنی ہی اہلیہ کو پہچان نہ پائے۔ ایسا ہی کچھ مشہور اداکار منیب بٹ اور احسن خان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

حال ہی میں منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی اور ان سے سوال کیا گیا کہ آج تک آپ اہلیہ اور سالی کو پہچاننے میں کتنی مرتبہ پریشانی کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ یہ دونوں جڑواں ہیں؟ جس پر منیب کہنے لگے کہ میرے نشانے بہت پکے ہیں، مجھ سے غلطی نہیں ہوتی۔ ہاں یہ کام شادی کی شروعاتی دور میں ہوتا تھا۔

لیکن اہلیہ ایمن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں جی اب بھی ہو جاتا ہے اور تو اور انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کر ڈالا کہ ہم سے زیادہ یہ کام احسن کے ساتھ ہوتا ہے جو مجھ میں اور اپنی بیوی میں فرق نہیں کر پاتا۔

اس کی بھی ایک وجہ ہے کہ وہ ابھی فیملی میں نیا ہے۔ یہی نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی جگہ فون پر بات کر لیتے ہیں کیونکہ آواز بھی مختلف نہیں ہماری۔

اس کے علاوہ اگر ہمارے فون پر فیس آئی ڈی سے کھلنے والا پاسورڈ لگا ہو تو وہ بھی ایک دوسرے کے فون کا کھول لیتے ہیں، یعنی کہ فون بھی ہمیں پہچان نہیں پاتا،اب یہ معلوم نہیں کہ کیسے ہو جاتا ہے؟

گزشتہ روز ایمن اور منیب کے گھر ایک زوردار دھماکہ بھی سنا گیا تھا ، جس سے ان کے خوابوں کا محل بری طرح متاثر ہوا۔

یہ دھماکہ گیس سلینڈر کا تھا، اس افسوسناک واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں ان کے گھر وقت پر پہنچ گئیں، ریسکیو کا عمل شروع کر دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن اس خبر اس ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر ضرور دوڑ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More