گھر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا اور ۔۔ اداکارہ ایمن اور منیب بٹ کے گھر میں اچانک زور دار دھماکہ، حالت کیسی ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 20, 2023

اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل ہیں۔

لیکن ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

کیپیٹل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح اداکارہ کے گھر میں زور دھماکہ ہوا، جس کے بعد گھر بُری طرح تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد گھر میں شدید تباہی مچ گئی، جبکہ خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر تباہ شدہ حال میں ہے۔ تاہم اب تک ایمن اور منیب کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More