خوابوں کے شہزادے سے کی منگنی اچانک ٹوٹ گئی ۔۔ 2 بچوں کے باپ اکشے کو روینہ پسند تھیں تو شادی سے پہلے رشتہ کیوں ختم کیا، اکشے کمار کو کھونے کے بعد روینہ کس حال میں تھیں؟

ہماری ویب  |  Feb 13, 2023

ارمانوں سے جڑا رشتہ اگر ختم ہو جائے تو لڑکی ٹوٹ جاتی ہے مگر ایک ایسی بھی مشہور خاتون ہیں جنہیں اپنا رشتہ ٹوٹنے کا دکھ نہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ اچھا ہی ہوا یہ سب ختم ہو گیا۔

یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن ہیں۔ ایک وقت تھا جب فلموں میں ان کی اور اکشے کمار کی جوڑی بہت کمال کی مانی جاتی تھی۔

ان دونوں نے بارود، قیمت اور موہرا جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ مزید یہ کہ فلم موہرا کے وقت ہی ان کی دوستی ہو گئی اور یہ ہر وقت ساتھ ساتھ نظر آنے لگے ۔وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے یہ فیصلہ کیا کیا منگنی کر لی جائے یوں ان کا رشتہ کچھ دیر کیلئے قائم بھی ہوا مگر زیادہ دیر چل نہ سکا۔

روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں اس حوالے سے 25 سال بعد ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کا اکشے سے رشتہ قائم ضرور ہوا تھا مگر اچھا ہی ہوا یہ رشتہ ٹوٹ گیا کیونکہ اب ہم دونوں اپنی زندگی میں خوش ہیں مگر لوگوں کو اس بارے بہت فکر ہے اور یہ رشتہ ختم ہونے کو یوں پیش کیا جاتا ہے جیسے کوئی ہمارے درمیان بہت بڑی جنگ ہوئی تھی۔

جبکہ ایسا ہے نہیں ہم جب بھی کہیں ملتے ہیں تو مسکرا کر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں اس کے علاوہ روینہ نے یہ بھی کہا کہ جب ہم جدا ہوئے تو کچھ وقت بعد ہی دونوں کی کسی اور کے ساتھ دوستی ہو گئی، تو سب بھول گئے اور اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں روینہ نے اس راز پر سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے اور ہنستے ہوئے یہ بات بھی کہہ ڈالی کہ وہ سنجے دت کو بچپن سے جانتی تھیں اور بچپن سے ہی وہ انہیں پسند کرتی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More