فالودہ: آپ نے کبھی "چھکا" دیکھا ہے؟ ۔۔ دلچسپ سوال اور مزے مزے کے جواب

ہماری ویب  |  Feb 10, 2023

ہماری ویب کے نئے دلچسپ روڈ شو فالودہ کی دو اقساط نے سوشل میڈیا پر صارفین کی بھرپور پذیرائی حاصل کرلی، راحیل گل کے بے ساختہ سوالوں اور شہریوں کے دلچسپ جوابات نے شو کو مزید دلچسپ بنایا۔

پہلے شو میں شہریوں سے سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا انسان ہے جس کے سامنے ہر کوئی سر جھکا دیتا ہے جس پر لوگوں نے دلچسپ جواب دیئے۔

دوسرا سوال تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ بارش کہاں گرتی ہے اور اس سوال پر بھی لوگوں نے دلچسپ جواب دیکر شو کو مزیدار بنادیا۔

فالودہ کے دوسرے شو میں سوال کیا گیا کہ اردو میں الف کے بعد کیا آتا ہے اور دوسرا سوال تھا کہ لوڈو کے چھکے میں کتنے نمبر ہوتے ہیں۔

دونوں شوز میں لوگوں نے بھرپور حصہ لیا اور دلچسپ سوالوں کے مزے مزے کے جوابات دیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More