پہلے بیوی کو مارا اور پھر ۔۔ یاسر حسین اداکار فیروز خان پر بری طرح برس پڑے، دیکھئے فیروز سے متعلق انہوں نے اور کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2023

فیروز خان ان دنوں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں کیونکہ انہوں نے حال ہی میں کچھ شوبز اداکاروں کے خلات ہتک عزت کا نوٹس بھیجا اور ساتھ ہی ان کے موبائل نمبرز بھی آؤٹ کئے۔

فیروز خان کی جانب سے اداکاروں کے نمبرز آؤٹ کرنے پر شوبز فنکار شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہی میں یاسر حسین بھی شامل ہیں جنہوں نے اداکار فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

یاسر حسین نے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں لکھا کہ فیروز کی ایک احمقانہ حرکت کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے بتائیں میں کیا کروں؟

یاسر حسین نے مزید اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More