ہماری ویب | Jan 18, 2023
راکھی ساونت کی شادی ایک معمہ بن گئی ہے، کبھی عادل اس شادی کو نہیں مان رہا تھا تو کبھی راکھی رو رو کر اپنے شوہر سے بھیک مانگ رہی تھی کہ مجھے قبول کرلو پھر سلمان خان نے راکھی سے ان کی صلح کروائی، وہیں ان کی والدہ کینسر اور ٹیومر کے امراض کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے متعلق سوشل میڈیا پر خوب خبریں گرم ہیں۔ مگر اب ان کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے۔ جس میں راکھی کہتی ہیں
" میں نے صرف شوہر کی طرف سے غم نہیں اٹھایا بلکہ اپنا پہلا بچہ بھی کھویا ہے۔ میری شادی پچھلے سال جولائی میں عادل درانی سے ہوئی تھی اور میں حاملہ بھی ہوگئی تھی، میری گود میں عادل کی اولاد تھی لیکن میرا مس کیرج ہوگیا اور میرا پہلا بچہ ضائع ہوگیا۔ "
View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
راکھی نے یہ بھی کہا کہ یہ بات میں نے پہلے ٹی وی شو بگ باس مراٹھی پر بھی کہی تھی کہ میرا مس کیرج ہوگیا لیکن لوگوں نے میرا مذاق اڑایا کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں، لیکن وہ سچ تھا میں سب کو 1 سال تک ہنساتی رہی سب کچھ نارمل بتاتی رہی لیکن میں بھی ایک عورت ہوں اور بچہ کھونے کا دکھ جانتی ہوں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More