اپنی بیٹی کے بعد لوگوں کی بچیوں کی مدد کو نکل پڑے ۔۔ مہدی کاظمی کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی رقم کی امداد

ہماری ویب  |  Sep 02, 2022

میری بیٹی کا دکھ تو بہت چھوٹا ہے۔ یہ الفاظ ہیں اس مجبور باپ کے جس کی معصوم سی بیٹی کو اغواء کیا گیا۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں کراچی سے اغواء ہونے والی بچی کے والد مہدی علی کاظمی صاحب کی۔

جو کہتے ہیں کہ مجھے معلوم ہے کہ آج قوم کی لاکھوں بیٹیاں کھولے آسمان تلے بھوک پیاس کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ تو ان کیلئے ہمیں ہی آگے بڑھنا ہے۔

اپنے اندر مدد کا جزبہ اجاگر کر کے مہدی صاحب کراچی میں قائم جے ڈی سی کے کیمپ دو تلوار پہنچے اور سیلاب متاثرین کیلئے بے انتہا مدد کی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی میری بیٹی کے اغواء میں ملوث لوگ ہیں ان کا فیصلہ قانون کے مطا بق ہوگا۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان بھر میں مدد کیلئے مشہور ادارے جے ڈی سی کی نامور شخصیت ظفر عباس بھی اس موقعے پر ان کے سا تھ تھے اور انہوں نے ان کی مدد کرنے کا کافی سراہا اور کہا کہ اپنی بیٹی کے غم کے ساتھ وہ مدد کیلئے پہنچے اب آپ بھی آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More