جنگلی چیتے کے حملے میں متعدد بکریاں ہلاک

سچ ٹی وی  |  Apr 22, 2025

ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا اور حملہ کر کے متعدد بکریاں مار ڈالیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ہری پور کے علاقے خان پورکے بالائی گاؤں چسکلاں میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا جس کے باعث گاؤں کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ جنگلی چیتے نے مقامی آبادی میں کے دو گھروں پرحملہ کر کے غریب کسان کی قیمتی بکریاں ہلاک کرڈالیں، بعد ازاں مقامی شخص پر بھی حملے کی کوشش کی، لوگوں کے شور مچانے پر چیتا جنگل میں روپوش ہوگیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک دوسرے واقعے میں ایک شیر کے حملے سے باپ، بیٹا زخمی ہوگئے تھے جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے تاحال کوٸی عملی اقدامات نہیں کیے جس کے باعث گاؤں کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگل میں خوراک ختم یونے کی وجہ سے جنگلی شیر، چیتا، ریچھ ملحقہ پہاڑی دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب کسانوں کی بکریاں، گائے اور مرغیاں چیر پھاڑ کر کھا جاتےہِیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More