اڑتے ہوئے جہاز کی چھت گر گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Apr 23, 2025

“میرے دوست کی فلائٹ میں جہاز کی چھت گر گئی!” حیران کن عنوان کے ساتھ سوشل میڈیا صارف لوکاس مائیکل کی شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

امریکی ایئرلائن ڈیلٹا کی اٹلانٹا سے شکاگو جانے والی پرواز میں اُس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب 30 ہزار فٹ کی بلندی پر کیبن کی اندرونی چھت اچانک نیچے آ گری۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پریشان حال مسافر دونوں ہاتھوں سے چھت کو سہارا دے رہے ہیں تاکہ مزید کچھ نہ گرے۔

واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ایئر ہوسٹسز نے فوری طور پر ڈکٹ ٹیپ سے کام چلانے کی کوشش کی اور عارضی مرمت کر ڈالی۔ ایسی صورتِ حال میں جب کوئی بھی گھبرا سکتا تھا، مسافروں نے خود کو سنبھال کر عملے کی مدد کی۔

ڈیلٹا ایئرلائنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مسافروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔

یہ منظر نہ صرف مسافروں کے لیے خوفناک تھا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر گیا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر، ایک چھوٹی سی خرابی کیسے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More