عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب

سچ ٹی وی  |  Jun 07, 2025

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ 

جبکہ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام بڑی تعداد میں سنتِ ابراہیمی کی ادایئگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں کو ادھر اودھر قریبی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر پھینک دیتے ہیں جس سے ماحول میں تعفن پھیلتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمیشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ اپنے اپنے اضلاع میں صفائی کے ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

اس وقت ستھرا پنجاب آپریشن میں ایک لاکھ تیس ہزار ورکرز صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 23 ارب روپے مالیت کی مشینری صفائی مہم میں استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے، صفائی آپریشن کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More