بولتی اور حرکت کرتی قبر ۔۔ قبرستان جہاں لوگ دن میں جانے سے ڈرتے ہیں وہاں اب دنیا 14 دن پہلے دفنائے شخص کی قبر پر کیوں رش رہتا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 01, 2022

بوڑھا ہو یا جوان اس دنیا کو چھوڑ کر جانے کا دل کسی کا نہیں کرتا لیکن ہم مسلمانوں کا اس بات پر کامل یقین ہے کہ موت تو برحق ہے اور اصل زندگی اس کے بعد شروع ہونی ہے۔ مگر ایک ایسا خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پورے پاکستان کے لوگوں کو حیران کر رکھا ہے۔

یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ پاکستان کے علاقے چوہنگ کے ایک دیہات میں 14 دن پہلے ایک شخص انتقال کر گیا جسے مکمل احترام کے ساتھ دفنا دیا گیا مگر کچھ ہی دنوں بعد علاقے میں یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ اس قبر میں تو حرکت ہوتی اور آواز آتی ہے ۔ پھر کیا تھا قبرستان جہاں لوگ دن میں جانے سے ڈرتے ہیں۔

وہاں دن رات اب میلہ لگا رہتا ہے آس پاس کے گاؤں قبر سے آوازیں سنےے کیلئے آئے رہتے ہیں ۔ کہا یہ جاتا ہے کہ اس قبر کو ہاتھ سے تھپ تھپاؤ تو اندر سے بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے دروازہ کھٹکاتے ہیں تو آواز آتی ہے بالکل ویسی ہی آواز آتی ہے۔ بالکل یہی عمل نجی ٹی وی کے رپورٹر اور ایک علاقہ کی خاتون سیاستدان نے بھی کیا۔

تو کوئی آواز نہیں آئی بس یوں ہی لوگوں نے بات مشہور کر دی ہے۔ یہی نہیں علاقہ مکین ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں بہت سی فیکٹریاں و کارخانے ہیں تو وہاں بہت سے کام ہوتا ہے۔

جس کی وجہ سے زمین پر دھمک پڑتی ہے تو لوگوں کو یہ محسوس ہوا ہوگا کیونکہ آپ خود ہی سوچیں کہ منوں مٹی کے نیچے بنا ہوا کے کھائے پیے کوئی کیسے 14 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More