سیلاب کا نام آتے ہی ہم سمجھ جاتے ہیں کہ لوگوں کی مجبوریاں ہی ہر طرف نظر
آئیں گی پر ایسا نہیں ہے جہاں ہمارے پاکستانی بھائی اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں وہاں ہی ایک شخص ایسا ہے جس نے اپنے ہاتھوں کے کمال سے سینکڑوں جانیں بچا لیں۔
یہ شخص کوئی خاص آدمی نہیں بلکہ سوات کا رہنے والا ہے جہاں پانی کے تیز بہاؤ سے پل بہہ گیا تھا پر اس نے بنا کسی مدد کے ایک پل بنا ڈالا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اب سوشل میڈیا اور اپنے علاقے والوں کیلئے ہیرو بن گئے ہیں۔
اس ہیرو کا نام ہے واجد علی اور انہوں نے یہ کارنامہ سوات کے علاقے بحرین میں
سر انجام دیا ہے۔ یہ واقعہ دیکھنے کے بعد تو یہی لگتا ہے کہ ابھی بھی اس دنیا میں ہمت و ایثار،عزم اور انسانیت سے محبت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔