عزم و حوصلہ ہو تو کیا نہیں ہو سکتا۔ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت پاکستان کا یہ سیاہ رنگ کا گھوڑا ہے جو بیرون ملک میں ایک بہت بڑی ریس میں حصہ لے رہا تھا تو ریس جیسے ہی شروع ہوئی تو تمام گھوڑے آگے نکل گئے پاکستانی گھوڑا پیچھے رہ گیا۔
جس پر مذاحیہ انداز میں کمنٹیٹر کہتا ہے کہ دیکھیں یہ پاکستان کے گھوڑا تو شروعات میں ہی پیچھے رہ گیا، اب اتنی بڑی ریس کیسے جیت پائے گا۔ مگر ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے یہاں یہ بات کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا گھوڑ اتنا پیچھے رہ گیا کہ کیمرہ مین نے اسے دیکھانا ہی چھوڑ دیا مگر جس وقت ریس ختم ہونے والی تھی۔
یہ ایک دم سے سب سے آگے نکل گیا جس پر وہی کمنٹیٹر حیران و پریشان ہو گیا کہ اس نے یہ کمال کیسے کر دکھایا، اپنے سے اچھی خوراک اور ٹریننگ والے گھوڑوں کو سب سے پیچھے ہوتے ہوئے بھی کیسے ہرا دیا یہ ناممکن ہے۔
آخر میں یہ بات یہاں کہنا چاہیں گے جب بھی پاکستان کا کسی نے مذاق اڑایا یا پھر برا چاہا تو اللہ پاک کی ذات نے معجزہ کیا ہے۔