دنیا کی مصروف زندگی میں جب انسان کبھی اپنے اسکول کے سامنے سے گزرتا ہے تو اسے وہ دن یاد آ جاتے ہیں۔
جب اس کے ماں باپ اسے لاڈ پیار سے پڑھنے بھیجا کرتے تھے اور دوپہر کے کھانے کیلئے بچے کی من پسند ڈش صبح سویرے تیار کر کے دیتے، یہ سب اور بہت کچھ۔۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپ کے سامنے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لے کر پیش ہوئے ہیں جسے پہچان پانا تھوڑا مشکل کام ہے۔
اس وائرل تصویر میں نظرآنے والی انتہائی معصوم بچی پہلی نظر میں تو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی عام سے گھرانے کی اولاد ہے مگر ایسا نہیں کیونکہ یہ مشہور بھارتی فلمی شخصیت مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ ہیں جو کہ اس وقت والدہ کی گود میں بیٹھ کر ان سے لاڈ اٹھوا رہی ہیں۔ سادہ سے سفید لباس میں موجود عالیہ کے چہرے کے زیادہ تر نقوش اپنی والدہ سے ہی ملتے ہیں۔
مزید یہ کہ تصویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر گھر میں بیٹھے ہوئے اس وقت کی ہے جب عالیہ نٹ کھٹ باتوں سے سب کا دل بہلا رہی تھیں تو اسی وقت کسی نے اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
حسین و جمیل نظر آنے والی یہ اداکارہ بچپن میں تو معصوم نظر آتیں تھیں پر اب انتہائی شوخ و چنچل کردار نبھانا پسند کرتیں ہیں۔
اس کے علاوہ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب تو عالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ہیں اور انہوں نے اپنے جیون ساتھی کے روپ میں مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کو چنا جبکہ ان کی مشہور فلموں میں گنگو بائی کاٹھیا واڑ، 2 اسٹیٹس، کپور اینڈ سنز اور ہمپٹی شرما کی دلہنیا وغیرہ سر فہرست ہیں۔