مجھے اس سے محبت ہے اور وہ جو مجھ سے کہتا ہے کہ اپنے کوئی کپڑے ہی بھیج دیا کرو شو کیلئے۔
جی ہاں یہ الفاظ ہیں مشہور خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان کے۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ ان سے ایک تقریب میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ نجی چینل پر مشہور سینئر کامیڈین سہیل احمد (عزیزی)
آپ کی کاپی بہت اچھی کرتے ہیں تو اس کے بارے میں آپکا کیا کہنا ہے۔
جس پر انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر طرف سے مسئلے مسائل میں گھرا ہوا ہے اور اگر میری نقل اتارنے سے لوگوں کو اچھا لگتا ہےتو کوئی بات نہیں ۔ یہی نہیں فردوس عاشق کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں عزیزی صاحب کو انڈسٹری میں مقام بنانے کیلئے بہت محنت کرتے ہوئے دیکھا۔
اور تو ارو میری 22 سالہ سیاست میں بھی انکا بڑا کردار ہے، وہ میرے بہت قریب ہیں اور اکثر مجھ سے کہہ ڈالتے ہیں کہ آپا اپنے کپڑے بھیج دیا کریں کیونکہ آپ کا کردار کرنے کے بعد میں یہ کپڑے کس کو دیا کروں۔
بس آخر میں یہی کہنا چاہیں گے یہاں کہ ان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو، سیاست سے ہٹ کر ان کے الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے کردار کی بھی مالک ہیں۔