مراد علی شاہ نے ہمارے گاؤں میں بحری جہاز اور ٹریکٹر ٹرالی پہنچا دی ۔۔ سیلابی پانی جمع دیکھ کر سندھ کے نوجوان نے انوکھا احتجاج وائرل

ہماری ویب  |  Aug 30, 2022

پاکستانی غریب عوام پہلے ہی مہنگائی میں پس رہی تھی کہ اوپر سے سیلاب نے سب کچھ ان کا اجاڑ دیا۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر کئی ایک ویڈیو ز سامنے آ رہی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام سخت عذاب میں ہے۔

جیسا کہ اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک شخص یہ کہتا ہوا سنا جا رہا ہے کہ یہ دیکھو سائیں مراد علی شاہ صاحب خود تو ہوائی جہاز میں آئے اور ان کی یہ گاری پہلے سے ہمارے گاؤں میں موجود ہے اس کے علاوہ عوام بحری جہاز،ٹریکٹر ٹرالی، ہیوی مشینری بھی بھج دی ہے۔ اب وہ آخر اور کیا کریں۔

اگر اب بھی ان کے جذبات عوام کیلئے کیا ہیں تو آپ کو جینے کا کوئی حق نہیں اور اس کیلئے انہوں نے میت بس بھی بھیجی ہے۔

مختصراََ یہ کہ یہ سب چیزیں حقیقت میں نہیں بھجی گئیں بلکہ چھوٹے بچوں کے سیلاب میں کھلونے پانی میں بہہ گئے انہیں سامنے رکھ کر سندھ حکومت پر تنقید کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More