مجھے بس گلے لگایا، سر پر ہاتھ پھیرا ۔۔ تونسہ میں مریم نواز سے گلے مل کر مشہور ہونے والی ماں جی نے ان کا بھانڈا کیسے پھوڑا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 30, 2022

پاکستان میں جہاں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ایسے میں اب حکمران بھی عوام کی داد رسی کیلئے ان علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ روز مریم نواز تونسہ میں تشریف لے گئیں۔

جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا درد بانٹا، انہیں گلے سے لگایا، بچوں کو گود میں بٹھایا۔ ان کے اس عمل پر ہر جگہ ان کی بہت تعریفیں کی جا رہی تھی تو ایسے میں تونسہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی وہ اماں جی سامنے آ گئیں جن کی مریم کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مریم کچھ نہیں دے کر گئی۔

بس مجھ سے ہی گلے ملی اور چلتی بنیں۔ نہ کوئی امداد نہ کوئی اعلان۔ بس انہوں نے دورہ ہی کیا۔ اس کے علاوہ ہم غریبوں کے گھر، مال ،مویشی سب بہہ گئے، یہ حکمرانوں کچھ نہیں کر رہے۔

بس پاکستانی عوام یا پھر ہم خود ہی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اور تو اور جب ان سے یہ بات کہی گئی کہ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ مریم نے گلے لگا لیا آپکو ۔ تو وہ کہتی ہیں کہ کھانے کو کچھ نہیں گلے لگانے سے کون خوش قسمت بن جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More