شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔۔ سیلاب کی وجہ سے مہنگی ہونے والی سبزیوں کا حکومت نے حل تلاش کر لیا

ہماری ویب  |  Aug 30, 2022

سیلاب سے لوگوں کے گھر نہیں بہہ گئے بلکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے اب ملک میں سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہے یہی نہیں بلکہ جو چیزیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی۔

عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹماٹر، پیاز اور آلو ایران و افغانستان سے درآمد کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں سمری تیار کر لی گئی ہے جبکہ اس کی فوراََ منظوری کیلئے اسے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اجلاس میں ان سبزیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی درآمد سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ایرا ن و افغانستان کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر کم دباؤ پڑے گا۔ وزارت تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ 3 ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا تاہم درآمد سے ملکی منڈیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نوید قمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتی رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More