عمران خان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان کی بچپن سے جوانی آگئی اور وہ عمران خان کو آج بھی اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ ایک ایسی ہی نامور شخصیت جو عمران خان کے ہمراہ شروع سے موجود رہی ہے انہوں نے اپنی جوانی کی تصویر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔
مذکورہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان بھی کافی ینگ دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک ایسی شخصیت موجود ہے جو آج بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔
تو کیا آپ اس مقبول شخصیت کو پہچان سکتے ہیں جو آج تک سابق وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ نبھا رہے ہیں؟
عمران خان کے ساتھ تصویر میں موجود یہ شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان ہیں جس میں وہ ایک دم جوان اور مختلف نظر آرہے ہیں۔ فیصل جاوید عمران خان کے جلسوں میں متحرک دکھائی دیتے ہیں اور وہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو اسٹیج کی ڈائس پر نام لیکر پکارنے سے مشہور ہیں۔ فیصل جاوید موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔
ایک حالیہ پروگرام میں فیصل جاوید نے اپنی عمران خان سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں 16 سال کا تھا جب عمران خان سے پہلی بار ملا تھا۔