کہیں ٹرک لوٹ لیا گیا تو کہیں ان سے کہا جا رہا ہے کہ ہمیں ووٹ دوگے تو راشن ملے گا ۔۔ دو وقت کی روٹی کے لیے غریب لوگ کیا کررہے ہیں، دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 30, 2022

ان لوگوں کی مدد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ یہ الفاظ ہیں کراچی سے مدد کیلئے سامان سے بھرے ٹرک لے جانے والے شہری کا ۔ان کے ساتھ سیلاب زدگان نے انتہائی برا سلوک کیا ، آئی جانتے ہیں ۔

سامان لوٹ لیا گیا :

ہوا کچھ یہوں کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو تڑپتا دیکھ کر عبد الرافع خان نامی نوجوان جس کا تعلق کراچی سے ہے۔ یہ 8 ٹرک لے ابھی ٹھٹہ، حیدرآباد پہنچے ہی تھے کہ انہیں آگے نہیں جانے دیا گیا اور سب سامان لوٹ لیا گیا۔ تمام گاؤں والوں نے کھانے پینے کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا۔ سامان لوٹ کر چلتے بنے۔

اس حرکت میں بچے،بڑے،بوڑھے اور خواتین شامل تھیں ۔ جس پر کراچی کے نوجوان کو مجبوراََ کہنا ہی پڑ گیا کہ ان کی مدد کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ اس لائق ہی نہیں۔

اس برے سلوک کے بعد انتہائی مشکل سے یہ نوجوان اپنے 7 ٹرک سامان سے بھرے ہوئے واپس لے آنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک کو مکمل لوگوں نے لوٹ لیا ۔

قرآن پر ہاتھ رکھو اور کہو کہ ووٹ دو گے تو راشن دیں گے:

اب ہر جگہ عوام قصوروار نہیں کیونکہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اور بھی دیکھنے کو ملی ہے جس میں غریب شخص یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے۔

کہ ہم سے قرآن پاک پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ قسمیں لینے کا کہہ رہے ہیں کہ کہو کہ ہمیں ہی ووٹ دو گے تو راشن دیں گے۔ اب آپ ہی بتاؤ کہ ہم پہلے ہی پریشان ہیں اس آزمائش کی وجہ سے اور اوپر سے یوں قسمیں کھانے کو کہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More