سیلاب نے تو سب کی زندگیوں میں مشکلات بڑھا دیں ہیں پر ایسے میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سائل کے کندھوں پر سوار ہو کر تھانے کی عمارت میں داخل ہو رہا ہے۔
سب انسپکٹر کی وردی پہنے اس شخس کی وردی سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ پنجاب پولیس کا اہلکار نہیں بلکہ ملک کے باقی تین صوبوں میں سے کسی ایک میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
بہرحال سائل آفسر کو تھانے کی عمارت کی سیڑھیوں پر چھوڑتا ہے اور اس شخص نے ہاتھوں میں کاغذات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی سائل ہے البتہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر کسی نے جئے بھٹو کا گانا لگا کر اسے سندھ پولیس سے منسوب کرنے کی کوشش کی ہے۔