سانحہ سے ایک دن پہلے کزن سے بات ہوئی تو وہ رو رہا تھا ۔۔ 120 کمروں والا ہنی مون ہوٹل سیلاب میں کیوں بہہ گیا پرانے ملازم نے انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Aug 28, 2022

میرا کزن اور گاؤں والے ہنی مون ہوٹل کے ساتھ ہی بہہ گئے۔ یہ الفاظ ہیں سوات کے مشہور ہنی مون ہوٹل کے سیلاب میں بہہ جانے والی پرانے ملازم کے۔ یہ شخس کہتا ہے کہ وہ دن سوات کیلئے واقعی قیامت کا منظر تھا۔

کیونکہ 80 کمروں والے اس ہوٹل میں 120 سے زائد ملازم کام کرتے تھے جن میں سے میرا کزن بھی تھا جس کے اب 6 بچےیتیم ،بیوی بیوہ اور چھوٹے بھائی کے سر سے شفقت بھرا ہاتھ اٹھ گیا۔

جبکہ اس حادثے ایک دن پہلے کزن سے بات ہوئی تو وہ بہت پریشان تھا کہ حالات بھائی بہت خراب ہیں، آپ دعا کرو اور یہ کہتے ہوئے وہ رو بھی رہا تھا۔

مزید یہ کہ سیلاب کی تباہ کاریاں تو پورے ملک میں ہی جاری ہیں مگر ہنی مون کے پرانے ملازم کا کہنا ہے کہ میں نے خود بھی وہاں 4 سال کام کیا۔

مگر یہ سیلاب تو 2005 کے زلزلے سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔ جس نے مضبوط ہوٹل کو نہیں بخشا اس کے آگے گھر اور دکانیں کیا چیزیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More