شاید ہی کوئی ایسی ماں ہوگی جو اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھاتے دیکھ کر خوش نہ ہوتی ہو۔ لیکن سیلاب سے پریشان مائیں اپنے بچوں کو بھوکا سلانے پر بھی مجبور ہیں۔ ایسی مائیں بھی ہیں جنھیں اپنے 8 بچوں میں 2 روٹیاں بانٹنی پڑ رہی ہیں۔ ویڈیو دیکھیے
اس ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاڑکانہ کی ایک ماں کس طرح اپنے 8 چھوٹے بچوں میں دو روٹیاں تقسیم کررہی ہے۔ بچے ماں کو روٹی توڑتے دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ بچے صدائیں لگا رہے ہیں ماں مجھے بھی روٹی دو، مجھے بھی دو۔
یہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سیلاب زدگان اس وقت کس قدر برے حالات میں ہیں اور انھیں زندگی کی بنیادی ضروریات حاصل کرنے کے لئے بھی کیا کچھ جھیلنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔