لوگ انتقال کر رہے ہیں، سیلاب میں پھنسے لوگوں کے پاس نہ تو کھانے کو کچھ ہے اور نہ ہی چھوٹے بچوں کے دودھ وغیرہ۔ ایسے میں حکمران تو کم ہی مدد کو سامنے آ رہے ہیں۔
مگر ایک باہمت خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے اس عمل سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اور ان کا نام ہے قرۃ العین مس وزیر۔ جوکہ نوشہرہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
اور ساتھ ہی ساتھ اپنے علاقے کے لوگوں کے گھروں پر جا کر انہیں ہدایات دے رہی ہیں کہ یہاں سے گاڑیوں میں بیٹھ محفوظ مقامات تک پہنچو۔ اس وقت وہ اپنے محکمہ کے دیگر لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے کا معائنہ بھی کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ قوم کی یہ بیٹی ہمیشہ علاقے کے عوام کی خدمت کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔