سیلاب نے جہاں پورے پاکستان میں لوگوں کو غم میں مبتلا کر رکھا ہے تو ایسے میں ایک فیملی کی انتہائی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک فیملی سیلابی ریلے میں تنہا کسی ٹیلے پر کھڑی ہے اور پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کچھ منٹ میں پانی انہیں بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کس علاقے کی ہے۔
دردناک ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس میں میاں بیوی اور بچے شامل تھے جن کی بس آخری وقت میں چیخوں کی ہی آواز آئی۔ یہی نہیں اس کے علاوہ کچھ اسی قسم کا ایک واقعہ کوہستان میں بھی پیش آیا جہاں 5 بھائی تقریباََ 4 گھنٹے تک مدد کا انتظار کرتے رہے۔
پر ان کی مدد کو کوئی ہیلی کاپٹر نہ آیا اور علاقہ مکین اپنی مدد اپ کے تحت انہیں بچانے میں مصروف نظر آئے مگر وہ بھی کامیاب نہ ہو سکے اور یوں یہ بھائی بھی بے رحم پانی کی نظر ہو گئے۔
لیکن آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان 5 بھائیوں میں سے 1 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ باقی 4 کی میتوں کی تلاش جاری ہے۔