زندہ ہوں مجھے باہر نکالو ۔۔ اغواء کے بعد انتقال کر جانے والی لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا جو وہ اب گھر والوں کو پکار رہی ہے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 27, 2022

جوان بچہ یا بچی انتقال کر جائے تو ماں باپ تو جیتے جیتے مر جاتے ہیں۔ تو بالکل ایسا ہی غریب والدین کے ساتھ ہوا جن کی بیٹی کو انتقال کیے ہوئے ابھی 6 دن ہی گزرے تھے کہ اس کی قبر سے آوازیں آنے لگیں کہ مجھے باہر نکالو۔

تو جی ہاں یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ ہوا کچھ یوں کہ ضلع لیہ کے علاقے فتح پور میں ایک لڑکی کو اغواء کیا گیا اور جب اغؤاء کاروں نے بچی ماں باپ کے حؤالے کی تو وہ اسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑ رہی تھی۔

لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی جس کے بعد غم عالم میں گھر والوں نے بچی کی آخری رسومات ادا کیں، پھر ایک دن جب قبر پکی کرنے لگے تو گورکن کو اندر سے آواز آئی کہ مجھے باہر نکالو میں زندہ ہوں۔

مزید یہ کہ یہ بات پورے گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سب ہی نے یہ آوازیں سنی پر اب انہیں کوئی بھی قبر کشائی کی اجازت نہیں دے رہا ہے بس اعلیٰ حکام انہیں تاریخ پر تاریخ دیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت لڑکی کی والدہ، بھائی، بہن اور رشتےدار سب ہی درد سے پریشان ہیں کہ کچھ کر نہیں پا رہے۔ اور اس خبر سے متعلقہ معلومات ڈیجیٹل پاکستان یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More