عمران خان سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ۔۔ دیکھیں سیلاب متاثرین کے حق میں خان نے کیا اعلان کر دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 26, 2022

ملک پاکستان کے لوگ اس وقت سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایسے میں کوئی حکمران بھی اس وقت ان کے پاس موجود نہیں تو ایسے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم جناب عمران خان سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

جہاں راستے میں گزرنے کیلئے اینٹیں وغیرہ رکھی گئیں تھی لیکن خان صاحب نے عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے پانی میں ہی چلنا پسند کیا۔

اس وقت خان صاحب سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ ہاتھوں میں تسبیح بھی موجود تھی۔

یہاں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہ ہماری پنجاب کی حکومت ان تمام علاقوں میں امداد فراہم کرے گی جہاں عوام پریشان حال ہے اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں جو سیلاب کی تباہ کاریاں ہوئی ہیں ان کا سامنا ہمیں مل کر کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More