زیادہ پیسہ کمانے گیا تھا مگر وہاں 2 شادیاں اور کر لیں ۔۔ جانیے 56 سالہ شوہر کیسے انہیں خوش رکھتے ہیں جو یہ ایک ساتھ رہ رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 24, 2022

مسلمانوں کو 4 شادیاں کرنے کی اجازت ہے جبکہ زیادہ تر مردوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ شادیاں کریں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو ایک ایسے شخص سے ملوانے جا رہے ہیں جس کی عمر 56 سال ہے مگر اس نے 3 شادیاں کر رکھیں، آئیے ان کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ محمد سمیر نامی یہ شخص کہتا ہے کہ میری پہلی محبت تو پہلی بیوی فردوس ہی ہے۔ جن سے میری ملاقات کالج میں ہوئی اور پھر کچھ وقت ہم نے پسند کی شادی کر لی۔

اور ان سے محبت اس قدر تھی کہ میں پڑھنے کے ساتھ کوئی اور کام نہیں بلکہ ان کا خیال ہی رکھا کرتا تھا۔ تو اس طرح جس کی عادت ہوجائے تو اسےمیں چھوڑ کیسے سکتا ہوں۔

مگر میرا ماننا ہے کہ محبت دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔ جس کا ثبوت میری یہ دوسری بیوی صائمہ ہے جن سے میری ملاقات تب ہوئی جب میں آن لائن کام کرنے کی ٹریننگ لینے ایک ادارے میں گیا۔

جہاں یہ میری سینئر تھیں جو مجھے کام سکھایا کرتی تھیں وہاں میں ان کی آواز اور اخلاق سے متاثر ہو گیا اور کچھ عرصے بعد کہہ ڈال کہ میں شادی شدہ ہوں اور اب اور زیادہ شادی شدہ ہونا چاہتا ہوں۔

پھر گھر آیا اور پہلی بیوی فردوس کو منانا شروع کر دیا جو کئی دن تک ناراض رہی پھر مان ہی گئی کیونکہ یہ میری خوشی کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں اس کے بعد اسی 2 ماہ کی ٹیننگ کے دوران تیسری بیوی عائشہ سے ملاقات ہوئی۔

یوں ہی میری ملاقات تیسری اہلیہ عائشہ سے بھی ہوئی اسی ٹریننگ کے دوران ہوئی۔ سمیر کہتے ہیں کہ اب آپ سوچ رہے ہوں گے میں اس ٹریننگ پر گیا ہی کیوں بس ایک دن دوست سے مشورہ مانگا کہ چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ کماؤں تو انہوں نے مجھے یہاں کا پتا دیا جس کے بعد آج ہم تینوں میاں بیوی مل کر 12 لاکھ روپے کما رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پہلی بیوی اپنے گھر میں جبکہ باقی بیویاں کرائے کے گھر میں رہتی ہیں اور سب ہی میرا بہت خیال رکھتی ہیں یہی نہیں اپنی سریلی آواز میں گانا بھی سناتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید باسط علی یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More