پریشانیوں نے آپ کو بھی ہنسنا بھلا دیا ہے ۔۔ دیکھیے ہماری نظر سے ان وائرل تصاویر کو جو آپ کا دن اچھا کر دیں گی

ہماری ویب  |  Aug 23, 2022

ہم جتنے بھی پریشان ہوں، پاکستانیوں کیلئے ایک سستی تفریح گاڑیوں کے پیچھے لکھے ہوئے مذاحیہ جملے ہوتے ہیں جن میں بعض اوقات بہت اچھی بات لکھی ہوتی ہے تو بعض اوقات صرف ان جملوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے۔

ان جملوں کو لکھنے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جائے۔ آئیے آپکو کچھ اس ہی طرح کے نئے جملے دیکھاتے ہیں۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں اس شخص کی جو گدھا گاڑی چلا رہا ہے مگر لوگوں کو مفید مشورہ بھی دے رہا ہے کہ یہ نتیجہ ہوتا ہے اسکول چھوڑ کر بچپن میں ادھر ادھر گھومنے اور سیرو تفریح کرنے کا۔

اور اس شخص نے تو حد ہی کر دی آج تک سنا تھا کہ "ماواں ٹھنڈیاں چھاؤاں" پر اس نے تو لکھ ڈالا کہ "بیویاں ٹھنڈیاں چھاواں" ۔

اس انوکھی رائے پر سوش میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا تو تب ہی لکھا جا سکتا ہے جب آ پکو کار جہیز میں ملی ہو۔ مزید یہ کہ یہ لوڈر رکشے والا بھی کسی سے کم نہیں اور اپنی گاڑی پر لکھ ڈالا کہ یہ" سب میری ساس کی دعا ہے"۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More