اس دنیا میں غم بہت ہیں اور جو لوگ دوسروں کو ہنسا کر ان کے غم کم کرتے ہیں وہ آج کے دور کی بڑا نیک کام کرتے ہیں۔
انہی لوگوں میں سے ایک فرد تابش ہاشمی بھی ہیں۔ یہ بہت جلد پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں۔ آج ہم آپکو ان کے بارے میں وہ باتیں بتائیں گے جو پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی آپ نے، آئیے جانتے ہیں۔
تابش کہتے ہیں کہ ہماری فیملی بھارت سے یہاں ہجرت کر کے آئی، میری 2 بہنیں بھارت میں اور میں پاکستان میں پیدا ہوا۔
لیکن جب یہاں آئے تو ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ابو کو بس 15 دن میں پرائیویٹ نہیں سرکاری نوکری مل گئی۔ مزید یہ کہ خاندان کے سارے لوگ پہلے سے ہی یہاں تھے تو ہم بہت جلد یہاں کے ماحول میں گھل مل گئے۔
پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے کامیڈین تابش نے اپنی زندگی کے بارے میں یہ بھی بتایا کہ شروع سے ہی میرے اندر ایک کامیڈین چھپا ہوا تھا مگر میں ہمیشہ پڑھائی کو ز یادہ اہمیت دیتا تھا لیکن جب ایم بی اے، انجینئرنگ کی پڑھائی مکمل کی تو سپلائی چین مینیجر بن گیا۔ اسکے علاوہ میں تھوڑی بہت اسٹینڈ آپ کامیڈی کرتا تھا۔
جو بھارت میں بہت مقبول ہے پر پاکستان میں اس کے دیکھنے والے بہت کم ہیں اور تو اور جب میں پاکستان سے گیا تو ایک کمپنی میں بہت ہی اعلیٰ پوزیشن پر تھا پھر کینیڈا میں ایک کمپنی کے ساتھ تعلق رہا۔
اسی تعلق کے دوران میں پاکستان 1 سے 2 ہفتے کیلئے " ٹو بی اونسٹ" شو کیلئے آتا تھا جو اپنی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔
اسی دوران مجھے ملک کے سب سے بڑے نجی ٹی وی چینل پر آنے کا موقع ملا تو وہ میں کیسے چھوڑ سکتا تھا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نجی زندگی پر بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی کہہ گئے کہ شادی کی 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
اور بہت سالوں میں بیگم کے ساتھ لڑائی ہو جاتی ہے کیونکہ میں بہت غصے والا ہوں اور یہ خاموش طبعیت کی مالک ہیں۔
ان کے 2 بچے بھی ہیں، بیٹی کا نام رانیہ اور بیٹے کا نام تیمور احمد ہے، انہی کے ساتھ صبح جم سے آ کر سوئمنگ کرتے ہیں۔ یہ صرف ہنسا ہی نہیں لیتے بلکہ کھانا، بنانے میں بھی ایکسپرٹ ہیں یہی وجہ ہے کہ قیمہ کا سالن انتہائی لذیز بناتے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ شو کی وجہ سے لاہور میں رہائش ہے تو کراچی کے کھانے بہت یاد آتے ہیں مگر لاہور کے کھانوں کی بھی کیا ہی بات ہے۔