ان دنوں عمران خان کی گرفتاری کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن اب سے کچھ دیر پہلے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر بالکل ٹھیک بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ڈاکٹر حضرات ان سے کھانے پینے کو کہہ رہے ہیں تو وہ کچھ بھی کھا نہیں رہے۔
تاہم ڈاکٹر حضرات کے کہنے پر کہ سمجھانے پر انہوں نے جوس پی لیا ، جوس پینے سے پہلے اسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز نے ان سے کہا کہ اگر آپ یوں کریں گے تو یہ آپ کی صحت کیلئے ہی ٹھیک نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شہباز گل کی اسپتال سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ہشاش بشاش اسپتال میں اپنے اسپتال کے کمرے میں گھوم پھر رہے تھے۔