اس دنیا سے تو ایک دن سب ہی کو جانا ہے اور انسان نے کتنے دن جینے ہیں یہ بھی صرف اللہ پاک کو ہی معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رات گئے ملک کی مشہور شہزادی جذبات نیرہ نور انتقال کر گئی ہیں۔
خاندانی زرائع کے مطابق وہ کئی دنوں سے بیمار تھیں اور کراچی میں ہی زیر علاج بھی تھیں۔ 71 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو جانے والی نیرہ نور کو لوگ بلبل پاکستان کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز فیز 4 مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔
اور ان کی پیدائش 1950 میں گوہاٹی آسام میں ہوئی۔ یہی نہیں انہوں نے 1971 سے پی ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا۔ پھر 1973 میں فلم گھرانہ اور تسنین جیسی فلموں میں گانے گائے۔