مریم اورنگزیب کا شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو چلوانے کا دعویٰ، ویڈیو میں انہیں اسپتال میں کیا کرتے ہوئے دیکھا گیا؟ دیکھیئے

ہماری ویب  |  Aug 20, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ویڈیو نے کئی سوالات کھڑے دیے۔ ان کی ویڈیو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کی ہے۔ شہباز گل اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین دن سے بغیر تحقیقات کیے پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے اور شہباز گل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں کہ ان کی حالت انتہائی سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے کہ جنسی تشدد ہوا، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اور سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More