نماز جمعہ کے لیے کافی دیر پہلے مسجد نبویﷺ آئیں ورنہ ۔۔ مشہور ٹک ٹاکر جوڑے نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کرواتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی

ہماری ویب  |  Feb 13, 2022

مدینہ منورہ اور حرم پاک یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے وہ مقامات تھے جس کیا دیدار کرنے کیلئے مسلمان اپنی زندگی میں ایک مرتبہ ضرور جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کے مشہور و معروف ٹک ٹاکر جوڑے ذولقرنین حیدر اور کنول آفتاب عمرے کے فریضے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ پہنچ گئے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیے گئے وی لاگ کے مطابق یہ مشہور جوڑا کافی لمبی فلائٹ کے بعد جب سعودی عرب پہنچا تو نماز فجر کا وقت ہو چکا تھا جس کی وجہ سے انتہائی تھکن کے باوجود بھی انہوں نے نماز فجر ادا کی، اور ادا بھی کیوں نا کرتے یہ مقام ہی ایسا ہے جہاں انسان کو کوئی تھکن یا پھر کسی چیز کی کوئی کمی محسوس ہی نہیں ہوتی۔

اسی وائرل وی لاگ میں جوڑے نے بتایا کہ گھر میں مہمانوں سے ملنے میں وقت کا پتا نہیں چلا جس کی وجہ سے پاکستان میں ہی ائیر پورٹ پر کھانا کھا رہے ہیں اور اس وقت ہمارے جذبات احساسات کیا ہیں انہیں الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔

یہی نہیں بلکہ بقول انکی اس ویڈیو سے یہ بات بھی ہمارے زہنوں میں اچھے سے بیٹھ گئی کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کافی دیر پہلے مسجد نبویﷺ میں تشریف لائیں ورنہ پھر رش ہونے کی وجہ سے جگہ ملتی نہیں اور آپ کو مسجد نبویﷺ کے باہر ہی نماز ادا کرنی پڑتی ہے۔

مزید یہ کہ انہی کی ایک اور ویڈیو کافی مقبول ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کنول آفتاب کے شوہر ذولقرنین حیدر مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کے سامنے آبِ زم زم پی رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More