پرنسپل سے بدتمیزی کیوں کی تھی؟ شاہ رخ خان نے پچھتاتے ہوئے پڑھائی ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتادی

ہماری ویب  |  Sep 09, 2025

"میری تعلیم اس لیے ادھوری رہ گئی کیونکہ امتحان سے کچھ دن پہلے پرنسپل سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ میں لائبریری میں بیٹھا پڑھ رہا تھا تو وہ آئے اور کہا کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو مجھے امتحان میں بیٹھنے ہی نہ دیتے۔ اس وقت میں نے جوانی کے غرور میں جواب دیا کہ پھر میں امتحان دینا بھی نہیں چاہتا، اور لائبریری سے نکل گیا۔ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔"

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک حالیہ گفتگو میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے کی اصل وجہ کا انکشاف کیا۔ ان کے مطابق اس وقت وہ ڈرامہ سیریل فوجی کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی حاضری اور امتحانات کی تیاری میں بھی مصروف تھے۔ مگر ایک چھوٹے سے جھگڑے نے ان کا تعلیمی سفر ادھورا چھوڑ دیا۔

شاہ رخ کے مطابق پرنسپل کے جملے نے انہیں مشتعل کر دیا اور جوانی کے جوش میں انہوں نے امتحان ہی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ حالانکہ ان کے تمام پریکٹیکل مکمل تھے، لیکن اس ایک واقعے نے انہیں ڈگری سے محروم کر دیا۔

خان نے اس یاد کو اپنی زندگی کا کڑوا سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس آج تعلیمی ڈگری ہوتی تو ان کا مقام اور بھی بلند ہوتا۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ کبھی تعلیم کو نظرانداز نہ کریں، کیونکہ ڈگری کی کمی وقت گزرنے کے بعد شدت سے محسوس ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More