ہماری ویب | Feb 08, 2022
پاکستان کے مشہور اداکار مسعود اختر شدید بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی حالیہ تصویر گردش کررہی ہے جس میں ان کی ناسازی طبعیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مسعود اختر کی بیماری کی خبریں اور ویڈیوز پچھلے ایک ہفتے سے وائرل ہورہی ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق مسعود اختر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
مسعود اختر نے 1960 کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ ڈراموں میں مثبت کردار کرنے والے مسعود اختر فلمی دنیا میں ایک ولن کے طور پر خوب سراہے گئے۔ انھیں 2005 میں صدارتی تمغہ برائے حسن بھی مل چکا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More