مجھے الحمدُاللہ بارات میں 12 سے 15 لاکھ روپے سلامی ملی ۔۔ سوشل میڈیا پر انٹرویو کلپ وائرل

ہماری ویب  |  Jan 23, 2022

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی شادی گذشتہ ہفتے انجام پائی۔ جس کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ ان کا نکاح تو کچھ ماہ پہلے ہی ہوچکا تھا اور اب ان کی رخصتی بھی ہوگئی۔ کنول اور ذوالقرنین کے ولیمے کی تقریب میں کسی نے ان سے انٹرویو کیا جس میں سلامی سے متعلق سوال کیا گیا تو ذوالقرنین نے بتایا کہ: '' میری سلامی تو میرے ابو نے ڈانٹ ڈپٹ کر لے لی کہ مجھے دو ادھر جبکہ میں نے منع بھی کیا، لیکن ابو کو تو منع نہیں کر سکتا تھا اس لیے میں نے ان کو دے دی۔ '' اسی انٹرویو میں کنول نے بتایا کہ: '' میری الحمدُ اللہ 12 سے 15 لاکھ روپے ہوگئی ہوگی۔ لیکن میری اپنے ابو کے دوستوں سے شکایت ہے کہ انہوں نے لڑکے کو تو 40 سے 50 ہزار روپے تو دے دیے لیکن مجھے اگر 2 ہزار بھی دے دیتے تو مجھے خوشی ہوتی۔ ''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More