اتنے بیمار ہیں کہ چل بھی نہیں پاتے.. پرانے اور مشہور اداکار افضال احمد کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 22, 2022

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص ہاتھ کے اشاروں سے بات کررہا ہے۔ یہ شخص کوئی عام انسان نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے ماضی کے پسندیدہ اداکار سید افضال احمد ہیں۔

[img]

کبھی ہنستے ہیں کبھی رو پڑتے ہیں

ویڈیو بنانے والے آدمی کا کہنا تھا کہ افضال احمد جن کی گونج دار آواز سے ہی ٹی وی ڈرامے اور تھیٹر کامیاب سمجھے جاتے تھے آج کبھی بات کرکے ہنستے ہیں اور کبھی اچانک روپڑتے ہیں اور ایسا شاندار ماضی رکھنے والے شخص کو روتا دیکھ کر ہر آنکھ اس کی بے بسی پر روپڑتی ہے

گھر والوں کی مخالفت کے باوجود شوبز میں آگئے

سید افضال احمد جھنگ میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان سید گھرانے سے تعلق رکھتا تھا ۔ ایچی سن سے تعلیم حاصل کی۔ پرکشش شخصیت کے مالک تھے جس کی وجہ سے شوبز کا شوق ہوا۔ گھرانہ چونکہ مذہبی تھا اس لئے خاندان والوں نے مخالفت کی پھر گھر بار چھوڑ کر شوبز کی دنیا میں آگئے اور اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں 18سالہ افضال احمد نے 50سالہ بوڑھے کا کردار ادا کیا۔ پھر منو بھائی کے ڈرامے جزیرہ میں کمال اداکاری کی۔ اس کے بعد دھڑا دھڑ فلمیں ملنا شروع ہو گئیں۔ سید افضال کا 35سالہ فلمی کیریئر ہے اردو،پنجابی، پشتو اڑھائی سو فلمیں کرچکے ہیں ۔ بنارسی ٹھگ، جیر ابلیڈ، سیدھا راستہ، نوکرو وہٹی دا، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، چن وریام، ملے گا ظلم دا بدلہ جیسی لاتعداد سپر ہٹ فلمیں ان کے کریڈٹ پر تھیں ۔

افضال احمد اب اپنی بات بھی نہیں سمجھا پاتے

جس کے بعد انھوں نے حج اور عمرہ بھی کیا اور صوفی ازم سے لگاؤ پیدا ہوا لیکن پھر برین ہیمرج اور فالج کا اٹیک ہوا اور افضال وہیل چئیر پر آگئے۔ 20 سال اسی بیچارگی کے عالم میں گزارتے افضال اب اپنی بات بھی صحیح طرح نہیں سمجھا پاتے اور حکومت کی مدد کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More