میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے ۔۔ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی دھمکی کے بعد کیا بتایا؟

ہماری ویب  |  Jan 20, 2022

حال ہی میں سابقہ اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ محترم شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جہاں پر نادیہ خان رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے میک اپ کے بارے میں ان سو سوال پوچھتی ہیں۔

تقریب کے دوران بنائی گئی یہ ویڈیو شرمیلا فاروقی کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے نادیہ خان کے خلاف سائبر کرائم میں جانے کا اعلان کیا تھا۔

مگر اب جب ایک نجی ٹی وی نے نادیہ خان سے اس حوالے سے بات چیت کی تو ان کا کہنا تھا کہ میک اپ کے حوالے سے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے تو جسے سائبر کرائم جانا ہے شوق سے جائیں۔

اور اب اس معاملے پر مزید بات کرنا مناسب نہیں لیکن اگر میں نے اس معاملے پر بات کی تو بات کہیں اور نکل جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More