اب بابا ہم میں نہیں رہے ۔۔۔ سینیئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Jan 17, 2022

شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار رشید ناز کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' ہمارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ ضرور پڑھیں۔ '' رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔ 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ 1988 میں اپنی پہلی فلم زما جنگ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More