معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

ہماری ویب  |  Nov 13, 2021

پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کو معدے میں تکلیف تھی اور کچھ وقت قبل ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ البتہ اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ سہیل اصغر دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ ان کی تدفین کل کراچی بحریہ ٹاؤن میں کی جائے گی ۔
سہیل اصغر کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اُنہوں نے لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More