اس خوفناک حادثے نے میری دنیا ہی بدل دی۔۔۔ جانیے بابر علی کی رُلا دینے والی کہانی کے بارے میں جو کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Nov 11, 2021

گزشتہ دنوں معروف اینکر وسیم بادامی نے لالی ووڈ کے مشہور اداکار بابر علی کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا۔ جہاں اداکار بابر علی نے اپنی زندگی کے ان مشکل دنوں کے بارے بتایا جس کے بارے اب تک کم لوگ جانتے تھے۔

بابر علی نے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ 100 فٹ کی بلندی سے نیچے گر گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کا پاؤں ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی وجہ سے میری زندگی مکمل طور پو تبدیل ہوگئی تھی۔ بابر علی نے کہا کہ مجھے فلموں سے نکال دیا گیا تھا، جبکہ جس فلم میں کام کررہا تھا، اس فلم سے مجھے باہر کردیا تھا۔

اداکار بابر نے بتایا کہ میں نے اس وقت 60 سے زائد فلمیں سائن کر رکھی تھی۔ لیکن حادثے کی وجہ سے مجھے تمام فلموں سے نکال دیا تھا۔

بابر علی نے کہا کہ میں اس وقت بہت رویا تھا، میرے پاس اس وقت خدا کے بعد صرف ماں کی دعاؤں کا آسرا تھا۔

مشکل وقتوں کو یاد کرت ہوئے بابر علی نے بتایا کہ میرے برے وقتوں میں سید نور اور خلیل الرحمان قمر نے بہت ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے اپنے ہر پروجیکٹ میں لیا کرتے تھے۔ جبکہ وقت ایسا آگیا تھا کہ جن ہیروئنز کے ساتھ میں ہیرو آتا تھا، ان کے ساتھ ولن کا کردار نبھانا پڑتا تھا۔ اچھا وقت ہو یا برا کبھی کسی کیلئے ایک جیسا نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ بابر علی نے لالی ووڈ کی متعدد مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ آج بھی وہ پاکستانی ڈراموں میں مختلف کردار نبھاتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More