اداکارائیں اپنے کام کے ساتھ ساتھ گھر کو بخوبی نبھانا جانتی ہیں اور ایسی بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جن کی شادی کو اتنے سال گزر گئے، ان کے بچے بھی ہیں ساتھ میں سسرالی بھی ہیں اور وہ سب کو مناسب طریقے سے لے کر چل رہی ہیں ۔ ویسے تو ہر گھر میں ساس بہو کی لڑائیوں کی باتیں سنتے رہتے ہیں لیکن اج ہم آپ کو ہماری ویب میں بتاتے ہیں کچھ ایسی اداکاراؤں کے بارے میں جو اپنی ساس کو ماں کا درجہ دیتی ہیں اور ان کے ساتھ محبت سے رہتی ہیں۔
ثناء فخر
ثناء کہتی ہیں کہ:
''
میری ساس نے مجھے بہت اعتماد دلوایا، لوگوں سے بات کرنا سکھایا، آج میں ان کی وجہ سے اتنے اعتماد سے لوگوں سے بات کرتی ہوں، انہوں نے مجھے کبھی میرے کام کی وجہ سے نہیں پرکھا، ہمیشہ مجھے سمجھا اور سکھایا، یہ اتنا پیار دیتی ہیں۔
''
گھر اور کام کو وقت کیسے دیتی ہیں؟
اداکارہ کہتی ہیں کہ:
'' میرا ماننا ہے جس کام میں وقت۔ محبت اور عزت نہ دی جائے وہاں کامیابی نہیں مل سکتی، پہلی سیڑھی کامیابی کی عزت ہے، اس لئے عزت سے چلیں، خود بھی عزت دیں گے تو عزت آپ کو ملے گی ورنہ اگر صرف لوگوں سے مطالبہ کریں کہ وہ ہماری عزت کریں تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، خود بھی لوگوں کو جگہ دیں، آپ دیکھیں گے کہ زندگی آسان ہو جائے گی۔ ''
شادی کیسے ہوئی؟
میں اور فخر اچھے دوست تھے، اس زمانے میں ان کا بھی سیمسٹر بریک تھا تو ہو بھی کچھ ایکٹنگ کر رہے تھے پھر ہماری عادات بھی ایک جیسی تھیں، مجھ میں اتنا اعتماد نہیں تھا کہ میں بول سکوں، سکرین پر تو اداکاری کرلیتی ہوں، مگر میں ایسے سامنے کسی سے نہیں کہہ سکتی ہوں، فخر نے مجھے خود شادی کے لئے کہا اور پھر ساتھ ساتھ فخر اپنا بزنس بھی کر رہے تھے۔ ہم دونوں بائیک ایک ساتھ چلاتے جوکہ پاپا کو پسند نہیں لیکن دونوں ساتھ ہوتے تھے اس لئے ان کے ساتھ مل کر میں نے بھی خؤب مزے کئے۔ گھر والوں نے شادی کے وقت کوئی خاص رکاوٹ پیدا نہ کی اور ممی پاپا میرے بھی اور میرے ساس سسر بھی خوشی سے مان گئے۔
ساس کہتی ہیں کہ:
'' میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میری جو بھی بہو آئے، وہ مجھے میری بیٹی کی طرح پیار کرے، عزت سے، بات کرے اور ثناء میں یہ سب کچھ ہے، یہ میری ہر بات مانتی ہے، اس کے پاس تھوڑا سا بھی وقت ہوتا ہے تو یہ ہمارے ساتھ گزارتی ہے۔ ''شادی کو 10 سال ہوگئے اور یہ میرے ساتھ شروع سے بہت اچھے سے رہتی ہے، میں یہ کبھی نہیں سوچتی کہ یہ ڈرامہ کر رہی ہے، کیونکہ جو میرے گھر کی بچی ہے اس کے لئے میں کیسے سوچ سکتی ہوں کچھ بُرا۔
سسر کہتے ہیں کہ:
'' شادی سے قبل جب ہم اس سے ملے تو ثناء نے صرف یہی کہا کہ پاپا جس طرح آپ سمجھتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں ایسی ہوں، میں ویسی ہوں، میں ہر وقت آپ کے ساتھ مل جل کر خوشی سے رہوں گی اور فوراً ہی میں نے کہا نہیں بیٹے آپ ہمارے لئے بہت اچھی ہیں اور ہم نے فوراً مان لیا۔ ''
ماہم اور پروین اکبر
اداکارہ ماہم شیخ اور پروین اکبر بھی دونوں ایک ساتھ بہت خوشی سے رہتی ہیں۔ ماہم کہتی ہیں کہ:
''
مجھے گھر میں میری ساس خوش رکھتی ہیں، ان کے بغیر تو میرا دل نہیں لگتا، مجھے پسند بھی میری ساس نے ہی کیا تھا اور پھر فیضان نے بھی محبت کا اظہار کیا تھا، ہم سب بخوشی رہتے ہیں۔
''
عروسہ اور ان کی ساس
عروسہ اور ان کی ساس بھی ایک ساتھ رہتی ہیں اور چھٹی کے دن مل بانٹ کر کھیلتے بھی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ساس کے بغیر گھر گھر نہیں لگتا
ایمن اور ان کی ساس
ایمن خان بھی اپنی ساس کے ساتھ گھر میں بخؤشی رہتی ہیں، ان کی شادی کو 2 سال سے زیادہ ہوگئے لیکن آض تک دونوں کی لڑائی کے بارے میں کبھی نہیں سُنا
صدف کنول اور ان کی ساس
صدف کنول اور ان کی ساس کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو صاف واضح کرتا ہے کہ ان دونوں کی کیمسٹری کتنی اچھی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشی سے گھر میں رہتی ہیں۔