محبت میں ناکام لڑکے تو ڈرامہ دیکھ کر مزاروں پر جا بیٹھے مگر ۔۔ ڈرامہ خُدا اور مُحبت پر بُزرگ بھی بھڑک اُٹھے، رائٹر نے کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Nov 09, 2021

ڈرامہ خدا اور محبت دیکھ کر ہر کوئی اس کشمکش میں مبتلا ہے کہ آخر یہ ڈرامہ بنانے کی کیا ضرروت تھی اور اگر بنا دیا ہے تو اس میں اتنی لمبی تمہید باندھنے اور آخر میں دونوں کو مارنے کی کیا ضرورت تھی، کیا یہ بھی کوئی ڈرامہ ہے جس کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ اس ڈرامے کے رائٹر ہاشم ندیم بھی پریشان ہیں۔

رائٹر ہاشم ندیم نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ: '' کل خاندان کے ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا ضرورت تھی ایسی محبت کی خرافات لکھنے کی اور اگر لکھ دی تھی تو اسے 20 سے 22 اقساط میں نپٹا دیتے اتنی طویل کیوں کی؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ میں نے تو 20 اور 22 اقساط پر محیط ہی تحریر کی تھی، لیکن ڈرامے کے پروڈیوسر نے اس کو اتنا طویل کیا اور فلیش بیک کا سہارا لیا۔ ہر بات کا جواب دیا مگر پھر سوال کیا کہ آخر میں فرہاد اور ماہی کو مارنے کی کیا ضرورت تھی؟ جس پر میں نے کہا کہ یہ خرافات آپ نے کیوں دیکھی؟ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More