میرا بچہ باہر آگیا، اللہ کا شکر ۔۔ کہیں گھر سجا تو کہیں بھرپور جشن ہوا، آریان خان کی جیل سے گھر واپسی پر ان کا کیسے استقبال کیا گیا؟

ہماری ویب  |  Oct 30, 2021

منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج تین ہفتے بعد جیل سے رہائی مل گئی، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا گیا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنی گھر منت کو بھی برقی قمقموں سے سجایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

آریان خان کی رہائی پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے شئیر کردی اسٹوری میں لکھا کہ میرا پیارا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر۔

معروف بھارتی ہدایتکار و اداکارہ فرح خان کی جانب سے بھی آریان خان کے گھر واپسی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آریان اور دیگر بچے گھر واپس آگئے۔ میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ محفوظ رہیں۔

شاہ رخ کے بیٹے کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے اداکار کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر موجود تھی۔

شاہ رخ کے گھر منت کے باہر آریان خان کے استقبال کے لیے مداح موجود۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More