بچوں کو جائیداد میں سے حصہ نہیں ملے گا ۔۔ جانیے سیف علی خان کی کتنی دولت ہے اور وہ ان کے بچوں کو کیوں نہیں ملے گی؟

ہماری ویب  |  Oct 30, 2021

سیلیبریٹیز اکثر اپنے والدین کے پیسوں پر ہی عیش کرتے ہیں۔ ایسے کئی اداکار ہیں جو کہ کئی جائیدادیں رکھتے ہیں، میڈیا پر یہ خبریں بھی رہتی ہیں کہ اگر ان اداکاروں کی جائیداد تقسیم ہوئی تو کس کو کیا ملے گا۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو اداکار سیف علی خان کی جائیداد سے متعلق بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ ان کی کون سی جائیداد پر بچوں کا حق نہیں ہوگا۔

سیف علی خان بالی ووڈ کے ان ستاروں میں شامل ہیں جن کا خاندانی پس منظر بہت طاقتور ہے۔ سیف علی خان کا تعلق پٹوتی خاندان سے ہے جو کہ نواب گھرانہ ہے۔ بھارت کے پٹوتی خاندان سے تعلق رکھنے والے سیف علی خان چھوٹے نواب کے نام سے مشہور ہیں۔ چھوٹے نواب ہونے کی وجہ سے سیف علی خان کے نام کئی جائیداد آئی ہے۔ لیکن ان میں ایک جائیداد ایسی ہے جو کہ سیف کے بچوں کے نام نہیں ہو سکتی۔
سیف علی خان کے پاس پٹوتی پیلس سمیت کئی دیگر جائیداد موجود ہیں۔ ہریانہ اوربھوپال سمیت بھارت میں سیف علی خان کی 500 کروڑ کی پرارٹی موجود ہے جو کہ ان کے بچوں کو نہیں مل سکتی۔ 5000 کروڑ روپے کی اس جائیداد میں سے ایک روپیہ بھی سارہ، ابراہیم، جے اور تیمور کو نہیں ملے گا۔ سیف علی خان کی جائیداد ہاؤس آف پیلس اور دیگر جائیداد متنازع زمین کے قانون جو کہ بھارت ایکٹ ہے، کے تحت متنازع ہو چکی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ 500 کروڑ کی اس پرارٹی پر کوئی کلیم نہیں کر سکتا ہے۔ اسی لیے یہ پراپرٹی بچوں کے حصے میں بھی نہیں آ سکتی ہے۔ اس پراپرٹی کو حاصل کرنے کے لیے سیف کو کئی مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ کیونکہ یہ معامل قانونی پیچیدگیوں میں پھنسا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More