ماشاءاللّہ! میری بیٹی .. فلک اور سارہ کی ننھی پری کیسی دکھتی ہے؟ تصویر شیئر کردی

ہماری ویب  |  Oct 29, 2021

بیٹیاں کی محبت باپ سے بڑھ کر کوئی نہیں کرسکتا یہ حقیقت ہے، چاہے باپ کوئی عام انداز سے زندگی گزارنے والا شخص ہو یا کوئی مشہور سیلیبریٹی ہو بیٹی سے محبت سب ہی کرتے ہیں۔ حال ہی میں گلوکار فلک شبیر نے اپنی ننھی گڑیا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: '' ماشاءاللّہ! میری بیٹی '' بیٹی کی تصویر دور سے کھینچی گئی ہے جس میں اس کا چہرہ واضح نہیں ہورہا اور بہت چھوٹی سی لگ رہی ہے۔ کمنٹس میں جہاں مداح بیٹی کو پسند کر رہے ہیں وہیںا چھے نصیب کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔ تصویر کو اب تک 2 لاکھ سے زائد مداح لائک اور 20 ہزار سے زائد شیئر کرچکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More