ہماری ویب | Oct 28, 2021
پاکستان کے معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے میمبر ابرار الحق کی جانب سے مشہور گانے بے بی شارک کی طرز پر ایک گانا ریلیز کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ور سوشل میڈیا صارفین گانے کو سن کر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔
انہوں نے گانے کا نام بے بی شارک سے تبدیل کر کے بیگم شک کرتی ہے کر دیا جس کے بعد پاکستانی عوام کی دلچسپی اس گانے کو لے کر مزید بڑھ گئی ہے۔
گلوکار ابرا ر الحق نے اپنے گانے میں اداکارہ صبا قمر کو کاسٹ کیا ہے جنہیں ایک شکی بیوی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ ابرار الحق نے اس گانے کو "رن مریدوں" کے نام کیا ہے۔
گانے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
یاد رہے کہ " بے بی شارک" وہی گانا ہے جس پر وزیر اعظم کے سامنے ایک تقریب میں ابرارالحق نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے بچوں کا مستقبل خراب کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔
View this post on Instagram A post shared by Cutacut (@cutacutofficial)
A post shared by Cutacut (@cutacutofficial)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More