لاکھوں یا کروڑوں روپے کی جیکٹ ۔۔ شاہ رُخ خان نے پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا کیوں پہنا؟ بھارتیوں کو آگ لگ گئی

ہماری ویب  |  Oct 25, 2021

شاہ رُخ خان آج کل اپنے بیٹے آریان کے جیل میں ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کوئی ان کے بیٹے کو بُرا بھلا کہہ رہا ہے تو کوئی ان کی تربیت پر سوالات اٹھا رہا ہے، وہیں بھارتیوں نے شاہ رُخ خان پر تنقید کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔

حال ہی میں شاہ رُخ خان نے مشہور و معروف چاکلیٹ برانڈ کیڈبری ڈیری ملک کا ایک اشتہار ہندو تہوار دیوالی کی منابست سے کیا جس میں انہوں نے ایک پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ رائل جیکٹ اور کُرتا شلوار پہن لیا اس جیکٹ کی قیمت 2 سے 4 لاکھ کے درمیان ہے جبکہ فراز منان ڈیزائنر نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی قیمت نہیں بتائی۔

یہ جوڑا پہننے پر بھارتی شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ڈیری ملک کی جانبس ے یہ بھی ایک اچھا اقدام ہے کہ ایک چھوٹے سے لوکل ڈیزئانر کے کپڑوں کو اتنا مشہور کروایا جا رہا ہے، اسی طرح کے لاکھوں کمنٹس بھارتی مداح کر رہے ہیں جس میں شاہ رخ کو ٹیگ کئے بغیر ان پر تنقیدی نشتر جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More